18 فروری 2011 - 20:30

عراق نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغداد کی تباہی پر معافی مانگے اور اس کی تعمیرکے لیے ایک ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

ابنا: بغداد کی بلدیہ کی طرف سے کئے گئے مطالبے میں کہا گیا ہے بغداد کی تباہی پر امریکہ  معافی مانگے اور اس کی تعمیرکے لیے ایک ارب ڈالر ادا کرے۔ اطلاعات کے مطابق مطالبے میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی وجہ سے شہر کے انفرااسٹرکچر اورخوبصورتی کو نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے خوب صورت شہر کو بدصورت فوجی کیمپ میں بدل دیا ہے۔ بغداد کی شہری حکومت نے عراق کے دارالحکومت بغداد کو تباہ کرنے پر امریکہ سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف معافی مانگنے بلکہ شہر کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر بھی ادا کرے۔ عراق کےسابق معدوم صدر صدام کے دور میں امریکی جارحیت کے بعد امریکہ نے دارالحکومت بغداد کے انفرااسٹرکچر کو بڑی بکتر بندگاڑیوں کی نقل و حرکت سے اور اپنے بچاوٴ کیلئے بڑی دیواریں تعمیر کر کے تباہ کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110